۴ آذر ۱۴۰۳ |۲۲ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 24, 2024
ڈاکٹر کلب صادق

حوزہ/مرحوم اپنے علم،  افکار، اخلاق ، کردار اور گونا گوں دینی، علمی و ملی خدمات کی وجہ سے  ایک قابل افتخار، تابناک اور عہد ساز شخصیت تھے ، اس لئے ان کا فقدان  ایک خاص طبقے اور خطے کا نہیں ، پورے ملک و ملت کا نقصان ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، حکیم امت مولانا ڈاکٹر کلب صادق طاب ثراہ کی رحلت پر حجة الاسلام مولانا ظہورمہدی مولائی نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مرحوم اپنے علم،  افکار، اخلاق، کردار اور گونا گوں دینی، علمی و ملی خدمات کی وجہ سے  ایک قابل افتخار، تابناک اور عہد ساز شخصیت تھے، اس لئے ان کا فقدان  ایک خاص طبقے اور خطے کا نہیں، پورے ملک و ملت کا نقصان ہے۔

تعزیتی پیغام کا مکمل متن اس طرح ہے: 

باسمہ تعالٰی 
اناللہ واناالیہ راجعون 

افسوس صد افسوس کہ بر صغیر کے معروف عالم و مفکر مولانا ڈاکٹر سید کلب صادق صاحب قبلہ ایک مدت تک بستر علالت پر رہنے کے بعد ہمیشہ کے لئے اس دنیا سے رخصت ہوگئے اور پوری قوم و ملت کو سوگوار بناگئے۔
بلاشبہ قبلہ مرحوم اپنے علم ،  افکار ، اخلاق ، کردار اور گونا گوں دینی ، علمی و ملی خدمات کی وجہ سے  ایک قابل افتخار ، تابناک اور عہد ساز شخصیت تھے ، اس لئے ان کا فقدان  ایک خاص طبقے اور خطے کا نہیں ، پورے ملک و ملت کا نقصان ہے۔
رب کریم سے دعا ہے کہ ان مرحوم کو اپنی رحمت و مغفرت سے  سرفراز کرتے ہوئے جنت الفروس میں جوار اہل بیت طاھرین علیہم السلام نصیب فرمائے اور ان کے تمام سوگواروں بالخصوص اھل خانہ اور اقارب و احباب کو صبر و اجر سے نوازے ۔ آمین 
شریک غم : ظہورمہدی مولائی 
             حوزہ علمیہ قم مقدس ایران

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .